ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈاکٹرذاکرنائیک کے خلاف مقدمہ درج، این آئی اے نے آئی آرایف کے دس ٹھکانوں پر تلاشی لی

ڈاکٹرذاکرنائیک کے خلاف مقدمہ درج، این آئی اے نے آئی آرایف کے دس ٹھکانوں پر تلاشی لی

Sun, 20 Nov 2016 12:54:57    S.O. News Service

نئی دہلی،19نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے)نے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ممنوعہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن(آئی آرایف) کے بانی مشہورمبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی میں آئی آرایف کے 10ٹھکانوں پر تلاشی لی۔این آئی اے کی ممبئی شاخ کی طرف سے گذشتہ رات تعزیرات ہند(آئی پی سی)کی دفعہ 153اے (مذہب کی بنیاد پر مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا،اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والا کام کرنا)اور غیر قانونی سرگرمی(روک تھام)ایکٹ(یواے پی اے)کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد مقامی پولیس کی مدد سے آج صبح تلاشی شروع کی گئی۔مرکزی کابینہ کی طرف سے آئی آرایف کو یواے پی اے کے تحت کالعدم تنظیم قرار دینے کے کچھ ہی دنوں بعد این آئی اے کی یہ کارروائی سامنے آئی ہے۔ڈھاکہ کیفے حملے میں شامل دہشت گردوں میں سے ایک نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ وہ نائیک کی تقاریر سے متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد آئی آرایف مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے تحقیقات کے دائرے میں آ گیا تھا۔


Share: